جنوبی کوریا میں متعین امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی ہو سکتی ہے: ٹرمپ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا لکھنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع  سے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا میں فوج کی تعداد میں کمی پر غور کرے

963805
جنوبی کوریا میں متعین امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی ہو سکتی ہے: ٹرمپ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا لکھنا ہے کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع  سے کہا ہے کہ وہ  جنوبی کوریا میں فوج کی تعداد میں کمی پر غور کرے۔

 اخبار کے مطابق، جنوبی کوریا میں فوج کی تعداد میں کمی کا تعلق رواں ماہ کے دوران ہونے والی امریکی صدر کی شمالی کوریائی لیڈر کے ساتھ مجوزہ ملاقات یا جوہری  اسلحہ سازی سے نہیں ہے۔ بعض حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امن معاہدے کی صورت میں جنوبی کوریا میں ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا جواز بھی ختم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ  اس وقت جنوبی کوریا میں امریکہ  کے 28 ہزار500 فوجی متعین ہیں۔

دریں اثنا ٫ ،جنوبی کوریا کے  صدارتی  دفتر نے اخبار کی  اطلاع کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں