امریکی فوجی مال بردار طیارہ گر گیا،سوار تمام افراد ہلاک

امریکہ  کا ایک فوجی مال بردار طیارہ  ریاست جارجیا کے شہر سوانہ  کے  ایک ہوائی اڈے کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے

962891
امریکی فوجی مال بردار طیارہ  گر گیا،سوار تمام افراد ہلاک

امریکہ  کا ایک فوجی مال بردار طیارہ  ریاست جارجیا کے شہر سوانہ  کے  ایک ہوائی اڈے کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ۔

خبر  کے مطابق سی - 130 ہرکولیس  قسم کا طیارہ دو شاہراہوں کے سنگم پر گر کر تباہ ہوا ہے۔

گرنے  والا طیارہ فضائی محافظوں   کا تھا جبکہ حادثے کے وقت طیارے میں 5 افراد سوار تھے   جن میں کوئی زندہ نہ بچ سکا۔

دوسری جانب امریکی فضائیہ نے ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پورٹو ریکو میں 156 ویں ائیر لفٹ ونگ  سے منسوب تھا ۔

 



متعللقہ خبریں