دنیابھر میں دفاعی اخراجات میں بے حد اضافہ، دفاعی اخراجات 2 ٹریلین ڈالرتک جاپہنچے

سویڈن کے دارالحکومت میں امن پر تحقیق کرنے والے بین الاقوامی ادارے سِپری کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس عالمی سطح پر فوجی اخراجات کی مد میں ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر یا ایک اعشاریہ چار ٹریلین یورو سے زائد کی رقوم خرچ کی گئی

962453
دنیابھر میں دفاعی اخراجات میں بے حد اضافہ،  دفاعی اخراجات 2 ٹریلین  ڈالرتک جاپہنچے

دنیا میں  دفاعی اخراجات  2 ٹریلین ڈالر تک جاپہنچے ہیں۔

سویڈن کے دارالحکومت میں امن پر تحقیق کرنے والے بین الاقوامی ادارے سِپری کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس عالمی سطح پر فوجی اخراجات کی مد میں ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر یا ایک اعشاریہ چار ٹریلین یورو سے زائد کی رقوم خرچ کی گئیں ۔

اس طرح دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں ہتھیاروں کی خریداری پر اتنے زیادہ مالی وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں، جتنے سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے آج تک کبھی دیکھنے میں نہیں آئے تھے۔

دفاع پر سب سے زیادہ رقوم امریکا نے خرچ کیں، جس کے بعد چین دوسرے، سعودی عرب تیسرے اور روس چوتھے نمبر پر رہا۔ اس فہرست میں جرمنی نویں نمبر پر رہا، جس نے دفاعی شعبے میں چوالیس اعشاریہ تین بلین ڈالر یا قریب سینتیس بلین یورو خرچ کیے۔



متعللقہ خبریں