افغانستان میں بحالی امن کے سلسلے میں پاکستان کا کردار اہم ہے:پومپیو

نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ  روز افغانستان سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہےجس میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ امن عمل میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے

960153
افغانستان میں بحالی امن کے سلسلے  میں پاکستان کا کردار اہم ہے:پومپیو

نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ  روز افغانستان سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نیٹو مشن کے لیے ہتھیاروں کی رسد کی فراہمی کا اہم سہولت کار ہے اور یہ کہ امن عمل میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے جس میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ طالبان کی سوچ بدلنے میں حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔

اُنھوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ افغان تنازعے کے سیاسی حل کی بیان کردہ حمایت پر عمل درآمد کرے دہشت گرد ٹھکانوں کو بند کرے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سرحد پار حملوں کو روکنے کے حوالے سے کام کرے، جس سلسلے میں اُسے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس ضمن میں بیان میں ایران اور روس پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ افغان قیادت اور افغان نگرانی والے امن عمل کی مکمل حمایت کرکے علاقائی استحکام میں مدد دی جائے۔

برسلز میں ہونے والے نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی شرکت کی۔

 امریکی سینیٹ سے توثیق اور جمعرات کو عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ اُن کی جانب سے پہلے اجلاس میں شرکت تھی۔

 



متعللقہ خبریں