سی آئی اےکی پہلی خاتون سربراہ "جینا ہیسپل" سے ملئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جینا ہیسپل کو سی آئی اے کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے وہ سی آئی کی پہلی خاتون سربراہ ہیں

959788
سی آئی اےکی پہلی خاتون سربراہ "جینا ہیسپل" سے ملئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جینا ہیسپل کو سی آئی اے کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے وہ سی آئی کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔

جینا ہیسپل گزشتہ 30  سالوں  سے پیشہ ور خفیہ افسر  ہیں۔

وہ تھائی لینڈ میں اس متنازع جیل کو چلاتی رہی ہیں جہاں سن 2002 میں القاعدہ کے مشتبہ افراد سے تفتیش کی  جاتی رہی ہے ۔

بیرون ملک خفیہ مقامات پر جنھیں 'بلیک سائٹس' کہا جاتا ہے، سی آئی اے 'زیادہ سنگین تفتیش' کی تکنیک استعمال کرتی تھی لیکن سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایسے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

صدر ٹرمپ مشتبہ افراد سے زیادہ سختی سے تحقیقات کرنے کے حامی ہیں۔

61 سالہ جینا ہیسپل کا بیرون ممالک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی سٹیشن چیف رہ چکی ہیں۔

بلیک سائٹس پر ہونے والی تنقید  کے باوجود گزشتہ سال  سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے انھیں اپنا نائب مقرر کیا تھا۔

سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد مائیک پومپیوکو سیکریٹری خارجہ مقرر کیا ہے اور جینا ہیسپل کو سی آئی کا سربراہ نامزد کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں