امریکہ:مائیک پومپیو نے بطور وزیر خارجہ قلم دان سنبھال لیا

امریکی سینیٹ نے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ تعینات کردیا ہے جنہیں 42 کے مقابلے میں 57 ووٹ ملے

959559
امریکہ:مائیک پومپیو نے بطور وزیر خارجہ قلم دان سنبھال لیا

امریکی سینیٹ نے مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ تعینات کردیا۔

انہوں نے بطور وزیر خارجہ اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

پومپیو کے حق میں امریکی سینیٹ میں 57 اورمخالفت میں 42 ووٹ پڑے۔

ان کی تعیناتی ایک ایسی  پیچیدہ  بین الا اقوامی صورتحال میں ہوئی جب امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کی آپس میں ملاقات کا امکان ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ پومپیو امریکہ ۔ شمالی کوریا تعلقات میں خلل نہیں ڈالیں گے وہ امریکی صدرکی خواہشات کے مطابق ہی اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیر خارجہ بننے کے بعد مائیک پومپیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر خارجہ بننے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کروں۔

مائیک پومپیو نے بتایا کہ وہ امریکہ کو درست سمت میں لے جانے کے خواہاں ہیں۔

 حلف اٹھانے کے چند ہی گھنٹوں بعد وہ  بطور  وزیر خارجہ برسلز، ریاض، عمان اور یروشلم کے دوروں پر روانہ ہو گئے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر  نو ایرٹ  کا کہنا تھا کہ پومپیو نیٹو  خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ خطے کے باہمی مسائل کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں