کینیڈا : وین راہ گیروں پر چڑھا دی ،10 افراد ہلاک،15 زخمی

کینیڈا میں ایک وین کے ذریعے راہ گیروں کو کچلنے کے ایک واقعے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں

957295
کینیڈا : وین راہ گیروں پر چڑھا دی ،10 افراد ہلاک،15 زخمی

کینیڈا میں ایک وین کے ذریعے راہ گیروں کو کچلنے کے ایک واقعے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 ٹورنٹو پولیس کے مطابق،  25 سالہ ڈرائیور الیک میناسیان نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی عام لوگوں پر چڑھا دی۔

 اس واقعے میں پندرہ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ  ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 اس واقعے کا پس منظر فی الحال غیر واضح ہے۔

 الیک میناسیان ٹورانٹو کے نواحی علاقے رچمنڈ ہل کا رہائشی ہے جس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ  ٹورنٹو میں اس ہفتے ترقی یافتہ ممالک جی سیون کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں