برسلز: شام کےلیے دو روزہ امدادی کانفرنس کا آغاز

بیلجیئم کے دارالحکومت  برسلز  میں  شام کے لیے ایک دو روزہ امدادی کانفرنس آج سے  شروع ہو رہی ہے

957652
برسلز: شام کےلیے  دو روزہ امدادی کانفرنس کا آغاز

 بیلجیئم کے دارالحکومت  برسلز  میں  شام کے لیے ایک دو روزہ امدادی کانفرنس آج سے  شروع ہو رہی ہے۔

 عالمی ادارہ خوراک نے اس موقع پر خبردار کیا ہے کہ اگر شام کے لیے خطیر رقوم جمع نہ ہو سکیں تو اس جنگ زدہ ملک میں 2014 اور 2015 جیسے انسانی بحران کی سی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ  اس  امداد کی کمی کی وجہ سے لاکھوں افراد یورپ کی جانب ترک وطن پر مجبور ہو گئے تھے۔

 اس کانفرنس میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ نمائندوں کے ساتھ ساتھ80 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔

 یہ اجلاس کل ختم ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں