پیٹرول کے بلند نرخ اوپیک کی ایک نئی چال ہے، صدر ٹرمپ

تیل کے نرخ  مصنوعی اور کافی بلند سطح پر ہیں، یہ ایک ٹھیک فعل نہیں  ہے  جو کہ ناقابل قبول ہے

956108
پیٹرول کے بلند نرخ اوپیک کی ایک نئی چال ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک  کو ہدف بناتے ہوئے  تیل کے بلند نرخوں  پر  نکتہ   چینی کی۔

انہوں نے  ٹویٹر پر اوپیک کو نشانہ بنانے والا ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "اوپیک دوبارہ   اپنی چالیں  چل رہی ہے۔ سمندروں میں  رخت سفر باندھنے والے  بحری جہازوں سمیت ہر مقام  پر تیل  کی مقدار ریکارڈ سطح پر ہے۔ تیل کے نرخ  مصنوعی اور کافی بلند سطح پر ہیں، یہ ایک ٹھیک فعل نہیں  ہے  جو کہ ناقابل قبول ہے۔"

دوسری جانب تجزیہ کاروں نے مشرق وسطی میں حالیہ چند ہفتوں   میں پیش آنےو الے تناؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے   کہا ہے کہ  پیٹرول کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔



متعللقہ خبریں