سی آئی اے کے سربراہ نے شمالی کا خفیہ دورہ کیا تھا،امریکی اخبار کا انکشاف

بتایا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی "سی آئی اے" کے سربراہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا  جہاں مبینہ طور پر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات ہوئی تھی

953645
سی آئی اے کے سربراہ نے شمالی کا خفیہ دورہ کیا تھا،امریکی اخبار کا انکشاف

امریکی خفیہ ایجنسی "سی آئی اے" کے سربراہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا  جہاں مبینہ طور پر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات ہوئی تھی۔

 اس امر کا انکشاف  امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" نے  اپنی حالیہ اشاعت میں کیا ۔ 

 واضح رہے کہ اس خبر کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے ہوتی ہے کہ شمالی کوریا سے اعلیٰ ترین سطح پر براہ راست بات چیت ہو رہی ہے۔

 صدر ٹرمپ کے مطابق شمالی کوریا اور امریکہ کے حکام کی براہ راست بات چیت ہوئی ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تاریخی ملاقات کے بارے میں معاملات طے کیے جا سکیں  البتہ  امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ بات چیت میں کون شامل تھا۔

فلوریڈا میں صدر ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شِنزو آبے سے ملاقات کے موقع پر بتایا کہ ہماری اعلیٰ ترین سطح پر براہ راست بات چیت ہوئی ہے اور اس وقت پانچ مقامات زیر غور ہیں جہاں میری کم جونگ اُن سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

 صدر ٹرمپ کے مطابق یہ ملاقات جون کے ابتدا میں یا اس سے قبل  ہو سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں