"اسٹاربکس" بھی نسل پرستی پر اتر آئی،دوسیاہ فاموں کوبلا وجہ پولیس کے حوالے کردیا

بتایا گیا ہے کہ دنیا کی مشہور کافی ساز کمپنی" اسٹار بکس  "نے   کافی   طلب کرنے  کے بدلے دو سیاہ فاموں کو   زبردستی دوکان میں  آنے   کے نام نہاد جواز  پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

952551
"اسٹاربکس" بھی نسل پرستی پر اتر آئی،دوسیاہ فاموں کوبلا وجہ پولیس کے حوالے کردیا

امریکہ میں سیاہ فاموں کے خلاف نفرت   آمیز واقعات  میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا ہے۔

 اب کی بار دنیا کی مشہور کافی ساز کمپنی" اسٹار بکس  "نے   کافی   طلب کرنے  کے بدلے دو سیاہ فاموں کو   زبردستی دوکان میں  آنے   کے نام نہاد جواز  پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

 کمپنی کے   صدر  کیون جانسن  نے  بتایا کہ یہ ناخوشگوار  واقعہ فلاڈیلفیا شہر میں  پیش آیا  جس پر میں  معذرت خواہ ہوں ۔

 جانسن نے کہا کہ یہ واقعہ  ہماری کمپنی کی پالیسی   کے خلاف ہے جس سے ہماری ساکھ  بھی متاثر  ہو رہی ہے۔

 متعدد افراد نے اس واقعے کے بعد  کمپنی کے خلاف احتجاج کیا  اور نسل پرستی  کی مذمت کی ۔



متعللقہ خبریں