شام کو کیمیائی اسلحہ بنانے میں مدد دینے پر روسی کمپنیاں مزید پابندیوں کے لیے تیار رہیں:امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ آج اُن تمام کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دے گا جو شام میں کیمیائی اسلحہ  تیار کرنے کیلئے سازوسامان فراہم کرتی ہیں

952089
شام کو کیمیائی اسلحہ بنانے میں مدد دینے پر روسی کمپنیاں مزید پابندیوں کے لیے تیار رہیں:امریکہ

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے سی بی ایس  ٹی وی چینل  کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ   آج اُن تمام کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دے گا جو شام میں کیمیائی اسلحہ  تیار کرنے کیلئے سازوسامان فراہم کرتی ہیں۔

 ہیلی نے بتایا کہ روس پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی جن کی تفصیلات کے بارے میں  وزیر خزانہ منوشن  آج اعلان کریں گے۔

 امریکی مندوب  نے  کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ  روس نے  وینیزویلا ،شام اور ایران سے تعلقات بڑھاتے ہوئے  ہمیں  مایوس کیا ہے  لہذا موجودہ حالات میں اس پر اعتبار کرنا  مشکل ہوگا۔



متعللقہ خبریں