ہماری کاروائی حد درجے کامیاب رہی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسد حکومت کے کیمیائی اسلحہ پروگرام کو  تباہ کر دیا گیا ہے، پینٹاگون

951505
ہماری کاروائی حد درجے کامیاب رہی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ


صدر امریکہ نے شام میں فوجی کاروائی کے حوالے سے  ٹویٹر پر ایک نیا پیغام جاری کیا ہے۔
ٹرمپ نے لکھا ہے کہ کل رات کی کاروائی کامیاب رہی ہے، میں فرانس اور برطانوی  قوتوں  کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس سے بہتر  نتیجہ ممکن نہیں تھا،  یہ مشن مکمل ہو گیا ہے۔"
امریکی وزارت دفاع نے بھی شامی انتظامیہ کو ہدف بنانے والے ایک سو سے زائد میزائلوں کے ساتھ کیے گئے حملے کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔
پینٹا گون کا کہنا ہے کہ تمام تر اہداف کو ٹھیک طریقے سے  نشانہ بنایا گیا  ہے۔
ترجمان پینٹا گون کا کہنا ہے کہ شام میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش میں نہیں ہیں تاہم ، عالمی قوانین کی اس حد تک خلاف ورزی کا اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ حملے جائز ، قانونی اور متوازن سطح کے تھے۔ 
اسد حکومت کے کیمیائی اسلحہ پروگرام کو  تباہ کر دیا گیا ہے۔ یہ حکومت اب مزید کیمیائی حملے کرنے  کی جرات نہیں کر سکتی۔


 



متعللقہ خبریں