امریکہ: اپنی اور طالبعلموں کی حفاظت کے لئے اساتذہ میں بیس بال بیٹوں کی تقسیم

ریاست پینسلوانیا میں ' مِل کریک اسکول زون  'کے 500 اساتذہ میں 41 سینٹی میٹر لمبے  بیس بال بیٹ تقسیم کئے گئے

949308
امریکہ: اپنی اور طالبعلموں کی حفاظت کے لئے اساتذہ میں بیس بال بیٹوں کی تقسیم

امریکہ کی ریاست پینسلوانیا میں اسکولوں کے وقوع کے علاقے میں اساتذہ میں، اسکولوں کو ہدف بنانے والے حملوں کے مقابل دفاعی مقاصد کے تحت، بیس بال بیٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔

ماہِ فروری میں ریاست فلوریڈا میں ایک ہائی اسکول  پر کئے گئے حملے کے بعد ریاست پینسلوانیا میں ' مِل کریک اسکول زون  'کے 500 اساتذہ میں 41 سینٹی میٹر لمبے  بیس بال بیٹ تقسیم کئے گئے۔

علاقے کے حکام  میں سے ولئیم ہال کے مطابق کسی ممکنہ حملے کے دوران اپنے اور طالبعلموں کا دفاع کر سکنے کے لئے یہ بیٹ ایک آخری حل کے طور پر استعمال کئے جائیں گے۔

ولئیم ہال نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں جی رہے ہیں کہ جہاں خود کو اور اپنے بچوں کو بچانے کے لئے ہمیں ایسی چیزوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں