الجزائر: فوجی طیارہ گر کر تباہ ،سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ

الجرائز کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوجی طیارے کے حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے

948920
الجزائر: فوجی طیارہ گر کر تباہ ،سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ

الجرائز کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوجی طیارے کے حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ طیارے میں 200 یا اس سے زائد افراد سوار تھے جو مبینہ طور پر پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 کے زائد ہو سکتی ہے۔

 واضح رہے کہ یہ طیارہ  حادثہ آج صبح دارالحکومت الجزائر کے قریب بوفاریک کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا۔

چار سال قبل بھی الجزائر کے ایک فوجی طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں فوجی اہلکار اور ان کے خاندان کے افراد سمیت 77 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں