ٹرمپ ۔العبادی ٹیلی فونک ملاقات میں اہم معاملات پر غور

دونوں لیڈروں نے داعش کے باقی ماندہ اثرات کی صفائی کے سلسلے کو سرعت دینے اور خطے میں دیگر خطرات کے خلاف مل جل کر  کام کرنے کی ضرورت پر بات چیت کی

947312
ٹرمپ ۔العبادی ٹیلی فونک ملاقات میں اہم معاملات پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ سمیت بشارالاسد انتظامیہ کے مشرقی الغوطہ    پر کیمیائی حملے کے معاملات پر غور کیا ۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ اور العبادی کی ٹیلی فونک ملاقات ہوئی ہے۔

اعلان کے مطابق  دونوں سربراہان نے شام کی صورتحال اوردمشق  کے گرد و نواح کے علاقوں میں کیمیائی حملوں  کی خبروں پر غور کیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے داعش مخالف جنگ  میں امریکی  پر عزم تعاون  پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیاجبکہ دونوں لیڈروں نے داعش کے باقی ماندہ اثرات کی صفائی کے سلسلے کو سرعت دینے اور خطے میں دیگر خطرات کے خلاف مل جل کر  کام کرنے کی ضرورت پر بات چیت کی۔

بتایا گیا ہے کہ عراق میں قریب آنے والے  عام انتخابات سے قبل ملکی یکجہتی و سالمیت  کی اہمیت پر بھی اس ملاقات میں زور دیا گیا۔

اس سے قبل ٹرمپ نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ "صدر پوتن ، روس اور ایران   جانور  اسد  سے تعاون کرنے کی وجہ سے  معصوم انسانوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، جس کا انہیں  خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔



متعللقہ خبریں