میکسیکو کی سرحدوں پر 4 ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان

امریکی صدر نے میکسیکو سرحدوں پر دیوار کی تعمیر کے حوالے سے منصوبہ بندی پر کام جاری ہونے کا اعلان کیا ہے

945599
میکسیکو کی سرحدوں پر 4 ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اعلان کیا ہے کہ میکسیکو سے ملحقہ  سرحدوں کی حفاظت کے  زیر مقصد  4 ہزار فوجیوں  کی تعیناتی کی جائیگی۔

میکسیکو  کی سرحدوں کو قومی محافظ دستے کو متعین  کرنے  کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  ٹرمپ  کا کہنا تھا  کہ یہ دستہ   میکسیکو کی سرحدوں پر دیوار تعمیر  کیے  جانے تک   علاقے میں  فرائض ادا کرے گی۔

امریکی وزارت ِ دفاع نے  بھی  اس منصوبے پر کام کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

ادھر  میکسیکو کے وزیر اعظم  این ریکا پینا نیتو نے ٹرمپ کے اس اعلان پر رد عمل  ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ " اگر آپ داخلی مسائل سے بے چینی محسوس  کرتے ہوئے  ہمیں ہدف بنانے والے اعلان  کررہے ہیں تو     پھر ہم آپ کو اس چیز سے اجتناب  برتنے کا مشورہ دیتے ہیں۔"

نیتو نے بتایا کہ ہم"دو طرفہ  احترام  کی بنیاد پر   مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔"



متعللقہ خبریں