شام سے امریکی فوج کے انخلا کے معاملے پر سنجیدہ ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ  روز باور کرایا ہے کہ وہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء پر سنجیدہ ہیں۔

944358
شام سے امریکی فوج کے انخلا کے معاملے پر سنجیدہ ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ  روز باور کرایا ہے کہ وہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء پر سنجیدہ ہیں۔

 ٹرمپ کا یہ موقف اُن کے زیر صدارت امریکی قومی سلامتی کونسل کے اُس اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے جس میں شام کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہماری فوج  اپنے وطن لوٹ جائیں کیونکہ  میں اپنی قوم کی تعمیر نو کا آغاز کرنا چاہتا ہوں"۔

صدر  نے مزید کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد  داعش تنظیم سے نجات  پانا ہے جس  میں ہم تقریبا کامیاب ہو چکے ہیں اور  اب ہم بہت جلد ایک فیصلہ کرنے والے ہیں۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے  اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج بہت جلد شام سے رخصت  ہو جائے  گی۔

  یاد رہے کہ شام میں امریکی فوج  داعش تنظیم کے خلاف برسرِ پیکار  بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہو کر مختلف علاقوں میں تعینات ہے۔

 



متعللقہ خبریں