وینیزویلا : جیل میں آگ لگ گئی،68 افراد ہلاک

وینیزویلا کے شہر والینسیا  کے ایک قید خانے میں آگ لگنے سے  68 افراد ہلاک ہو گئے جن میں قیدیوں کے عزیز و اقارب بھی شامل تھے

939894
وینیزویلا : جیل میں آگ لگ گئی،68 افراد ہلاک

وینیزویلا  کے شہر  والینسیا  کے ایک قید خانے  میں آگ لگنے سے  68 افراد ہلاک ہو گئے۔

 اٹارنی طارق ویلیئم ساب نے بتایا کہ یہ حادثہ  دارالحکومت  کاراکاس سے 160 کلومیٹر کے فاصلےپر واقع والینسیا   نامی شہر میں پیش آیا  ۔

 جیل میں لگی اس آگ میں ہلاک ہونےوالوں میں  قیدیوں  سے ملنے کے لیے آئے  عزیز و اقارب بھی شامل تھے ۔

 واقعے کی تحقیقات کےلیے  چار اٹارنی متعین کیے گئے جن کا خیال ہے کہ  قیدیوں  نے   فرار  کی کوشش میں    اپنے بستروں کو آگ لگا دی تھی ۔



متعللقہ خبریں