روس وقت آنے پر اور اپنے مفادات کے مطابق جواب دے گا: دمتری پیسکوف

نیٹو کے رکن اور  یورپی یونین ممالک کی طرف سے روس کے سفیروں کونکالنے کا جواب وقت آنے پر اور روس کے مفادات کے مطابق دیا جائے گا: دمتری پیسکوف

939459
روس وقت آنے پر اور اپنے مفادات کے مطابق جواب دے گا: دمتری پیسکوف

روس کے صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ نیٹو کے رکن اور  یورپی یونین ممالک کی طرف سے روس کے سفیروں کونکالنے کا جواب وقت آنے پر اور روس کے مفادات کے مطابق دیا جائے گا۔

پیسکوف نے روسی سفارت کاروں کو ڈی پورٹ کئے جانے  سے متعلق اخباری نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یقیناًیہ بہت حد تک متفقہ فیصلہ ہے اور باہمی اتحاد کا مظاہرہ ہے۔ لیکن یہ لندن کے ساتھ ایسا اتحاد ہے کہ جو  حقیقی اتحاد نہیں ہے۔

روس کے خلاف دعووں کے غیر مصدقہ اور بے بنیاد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ روسی سفارت کاروں کو ڈی پورٹ کرنے والے ممالک کے بارے میں جواب وقت آنے پر دیا جائے گا اور ہر چیز روس کے مفادات سے ہم آہنگ شکل میں کی جائے گی۔

بین الاقوامی برادری اور روس کے ایک دوسرے کے مقابل نہ ہونے پر زور دیتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ سب سے پہلے تو یہ کہ 20 یا پھر 30 ممالک عالمی برادری کا صرف ایک حصہ ہیں۔  عالمی برادری اس سے کہیں زیادہ  اقسام میں اور کہیں زیادہ تعداد میں ممالک پر مشتمل ہے۔ دوسرے یہ کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جن کے خیال میں لندن نے ماسکو پر لگائے گئے سنجیدہ الزامات کے لئے جو   دلائل پیش کئے ہیں  وہ کمزور اور ناکافی ہیں۔



متعللقہ خبریں