روس: لندن انتظامیہ اہم معلومات کو چھپا رہی ہے

لندن انتظامیہ ثابت کرے کہ واقعے میں برطانیہ کی خفیہ ایجنسی اس میں ملوث نہیں ہے بصورت دیگر ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ہمارے شہری کی زندگی پر حملہ کیا گیا ہے: روسی وزارت خارجہ

939545
روس: لندن انتظامیہ اہم معلومات کو چھپا رہی ہے

روس نے کہا ہے کہ لندن انتظامیہ برطانوی عوام سے اسکریپل  دعوے سے متعلق اہم معلومات کو چھپا رہی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن ، اسکریپل  دعوے کی تفتیش میں اہم  پہلووں کو برطانوی عوام تک سے چھپا رہا ہے  اور جائے وقوعہ  پر کُل زخمیوں کی تعداد کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے 4 مارچ کو  سالیس بری شہر میں سابق جاسوس اور اس کی  بیٹی کو بیہوش حالات میں پایا، اس مقام سے  تھوڑے فاصلے پر کیمیائی اسلحے کی پیداوار کی خفیہ پورٹون ڈاون لیبارٹری  واقع ہے لیکن اس لیبارٹری کی کاروائیوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکریپل اور اس کی بیٹی  کے واقعے سے ایک روز قبل اس لیبارٹری میں کیمیائی اور بیالوجک  زہر کے خلاف جدوجہد  کے لئے "زہریلے خنجر" کی مشقیں  کی گئیں لیکن ان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واقعے کے بنیادی حقائق  پر روشنی ڈالنے اور ان کے ذمہ داروں  کو منظر عام پر لانے کے معاملے میں برطانوی حکومت کے لاپرواہی برتنے  کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے وزارت خارجہ  نے کہا ہے کہ یہ صورتحال یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے واقعے میں برطانوی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

لندن انتظامیہ سے برطانوی خفیہ ایجنسی کے اس واقعے میں شامل نہ ہونے  کو ثابت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو  ہم اسکریپل واقعے کو روسی شہری کے خلاف حملے  کے طور پر دیکھیں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اگر روسی فریق کو تسلی بخش  ثبوت پیش نہیں کئے جاتے ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ سنجیدہ سطح پر سیاسی تحریک کے نتیجے میں ہمارے شہری کی زندگی پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ثبوت پیش کرنے کی ذمہ داری برطانوی فریق پر عائد ہوتی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لندن انتظامیہ دنیا بھر میں یہ تائثر پیدا کرنے کے لئے کہ " روس مجرم ہے" بھرپور کوششیں کر رہی ہے ۔ شعوری اور پہلے سے تیار کردہ محاذ کو ہوا دی جا رہی ہے  اور ہم، روس کی سرحدوں پر طاقت  کی نمائش کرنے  کی کوششوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ سالس بری  واقعے کی موضوعی اور جامع  تحقیق کے لئے سیاسی و سفارتی تعاون  کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے  کی کوششیں  روزِ روشن کی طرح آشکارہ ہیں۔



متعللقہ خبریں