انہیں سننے والوں کو یقین ہوتا ہے کہ صدر پوتن فضول باتیں نہیں کررہے: دمتری پیسکوف

جب صدر ولادی میر پوتن یہ کہتے ہیں کہ کونسا کام کیسے کرنا ہے تو انہیں سننے والے  سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ  فضول نہیں بول رہے: دمتری پیسکوف

937204
انہیں سننے والوں کو یقین ہوتا ہے کہ صدر پوتن فضول باتیں نہیں کررہے: دمتری پیسکوف

روس کے صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ جب صدر ولادی میر پوتن یہ کہتے ہیں کہ کونسا کام کیسے کرنا ہے تو انہیں سننے والے  سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ  فضول نہیں بول رہے۔

NTV کے ایک پروگرام میں  نئے صدارتی دور میں صدر پوتن کےکیا لائحہ عمل اختیار کرنے کے موضوع پر  بات کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ اس وقت ہم جس پوتن کو جانتے ہیں اور جس کے اطراف میں جمع ہیں اس پوتن میں اور مستقبل کے بارے میں وسیع اور جامع نقطہ نگاہ رکھنے والے پوتن کے درمیان ایک تعلق موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پوتن یہ کہتے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ کس طرف  حرکت کرنے اور کیسے حرکت کرنے کے بارے میں جانتے ہیں تو لوگوں کو یقین ہوتا ہے کہ وہ  محض لفاظی نہیں کر رہے۔ پوتن نے یوں بھی متعدد دفعہ عوامی نہ ہونے کو ثابت کیا ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ پوتن پہلے اپنے لئے ایک روڈ میپ تیا رکریں گےا ور اس کے بعد اپنی ٹیم کا تعین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ داخلی امور صدر پوتن کی اوّلین ترجیح ہیں۔ وہ پہلے ملک کے اندر موجود مسائل کے حل کی طرف توجہ دے رہے ہیں اور اس کے لئے وہ بغیر کسی وقفے کے اور اوقاتِ کار  کی پابندی کئے بغیر مسلسل کام کر رہے  ہیں۔



متعللقہ خبریں