امریکہ، صدر ٹرمپ نے 1٫3 ٹریلین ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دی

ٹرمپ نے کانگرس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کے کسی بھی  مسودے پر دستخط نہیں کریں گے

936536
امریکہ، صدر ٹرمپ نے 1٫3 ٹریلین ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دی

متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگرس میں  منظوری ملنے والے 1٫3 ٹریلین ڈالر کے بجٹ  کو ویٹو کرنے کی دھمکی کے بعد  اس پر دستخط کر دیے ہیں۔

بجٹ میں  غیر خواہش کردہ کئی ایک  نکات موجود ہونے کاذکر کرنے والے ٹرمپ نے 2 ہزار 200 صفحات پر مشتمل  مسودہ بجٹ کو   کچھ  گھنٹے قبل ہی تیار کیے جانے کی بنا پر اس کا مطالعہ کرنے کا وقت موجود نہ ہونے پر بھی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود دفاعی بجٹ  میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 60 ارب ڈالر  کا اضافہ کیے جانے  اور  قومی سلامتی کو بالائے طاق رکھنے کے جواز میں ،  میں نے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے کانگرس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کے کسی بھی  مسودے پر دستخط نہیں کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں