یہ صورتحال منصفانہ نہیں ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

آخر  کیوں مُلر کی ٹیم میں  دھوکے باز ہیلری کے حامی 13 کٹّر  ڈیموکریٹ موجود ہیں لیکن کوئی بھی  ریپبلکن موجود نہیں ہے: صدر ٹرمپ

932878
یہ صورتحال منصفانہ نہیں ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ،روس  سے متعلق تحقیقات کرنے والے خصوصی اٹارنی رابرٹ مُلر کی ٹیم میں 13 کٹّر ڈیموکریٹوں کی موجودگی کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ صورتحال منصفانہ نہیں ہے"۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں "سال 2016 میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت" کے بارے میں تحقیقات کرنے والے خصوصی اٹارنی مُلر کو ہدف بنایا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ "آخر  کیوں مُلر کی ٹیم میں  دھوکے باز ہیلری کے حامی 13 کٹّر  ڈیموکریٹ موجود ہیں لیکن کوئی بھی  ریپبلکن موجود نہیں ہے؟ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ٹیم میں ایک اور ڈیموکریٹ کو شامل کر لیا ہے۔ کیا کوئی اس صورتحال کو منصفانہ خیال کر سکتا؟ خاص طور پر ان حالات میں کوئی حیلے بازی بھی نہیں کی گئی"۔

صدر ٹرمپ نے ایک اور پیغام میں ریٹائر منٹ سے 2 دن قبل معزول کئے جانے والے وفاقی تحقیقاتی بیورو FBI  کے ڈپٹی ڈائریکٹر انڈریو میک کیب کو ہدف بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے میک کیب کے ساتھ بہت کم وقت گزارا ،   میرے ان کے ساتھ مذاکرات میں میک کیب نے نوٹ  نہیں لئے۔  

ٹرمپ نے کہا کہ ایف بی آئی کے سابق جھوٹے ڈائریکٹر جیمز کومی کی طرح  میرا نہیں خیال کہ میک کیب نے بھی اپنے ایجنڈے میں معاونت کرنے والے موضوعات کے علاوہ کوئی اور نوٹ درج کیا ہو۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر انصاف جیف سیشن نے  جمعہ کے دن ریٹائر منٹ سے 2 دن قبل میک کیب کو معزول کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

میک کیب روس سے متعلق تحقیقات  کے حوالے سے سال 2016  میں اہم فرائض پر مامور رہے علاوہ ازیں وہ ہیلری کلنٹن کے بارے میں بھی تحقیقات کی نگرانی کر رہے تھے اور متعدد دفعہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا نشانہ بن چکے تھے۔



متعللقہ خبریں