امریکی جنگی طیارہ اترنے سے قبل گرگیا، دوہوابازہلاک

امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ فلوریڈا میں اترنے  کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے

930220
امریکی جنگی طیارہ اترنے سے قبل گرگیا، دوہوابازہلاک

امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ فلوریڈا میں اترنے  کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

امریکی بحریہ کے مطابق ایف 18 سوپر ہارنٹ طیارہ بحری اڈے پر لینڈنگ کرنے کے لئے اتر رہا تھا کہ رن وے سے ایک میل پیچھے ہی پانی سے جا ٹکرایا۔

بیان کے مطابق پائلٹ اور کو پائلٹ جہاز کے ٹکرانے سے قبل اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے مگر کسی حادثے کی بناء پر دونوں پانی میں گر کر ہلاک ہوگئے۔

اس موقع پر حادثے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور امریکی بحریہ تفتیش میں مصروف ہے۔



متعللقہ خبریں