میں نے چین اور شمالی کوریا سے بہتر تعلقات کےلیے اچھا کام کیا تھا:ٹلرسن

سابق وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن  نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے اچھا کام کیا گیا ہے

929088
میں نے چین اور شمالی کوریا سے بہتر تعلقات کےلیے اچھا کام کیا تھا:ٹلرسن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطرف کیے جانے والے سابق وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن  نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنے یا ان کی پالیسیوں کی تعریف کرنے سے اجتناب کیا۔

ریکس ٹلرسن کو صدر ٹرمپ نے تقریباً   ڈیڑھ سال  قبل ہی امریکہ کا وزیرِ خارجہ تعینات کیا تھا اور وائٹ ہاوس کے ساتھ ان کے تعلقات کئی موقع پر کشیدہ رہے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مائیک پومپیو کو اُن جگہ وزیر خارجہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

محکمۂ خارجہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹلرسن کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے اچھا کام کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں ریکس ٹلرسن کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ صدر ٹرمپ نے لکھا ہے کہ نئے وزیرِخارجہ بہترین طریقے سے اپنے فرائض ادا کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے جینا ہاسپل کو سی آئی اے کا نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔

 جینا ہاسپل  سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔

 



متعللقہ خبریں