"سوچا تھا کیا اور کیا ہوگیا" صدر ٹرمپ کے اقتصادی مشیر بھی ساتھ چھوڑ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ ترین اقتصادی مشیر گرے کون نے استعفی دے دیا ہے جو کہ خیال کے مطابق الومینیئم  اور فولاد کی در آمدات پر ٹیکس عائد کیے جانے کے منصوبے پر ناراض تھے

924193
"سوچا تھا کیا اور کیا ہوگیا" صدر ٹرمپ  کے اقتصادی مشیر بھی ساتھ چھوڑ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ ترین اقتصادی مشیر گرے کون نے استعفی دے دیا ہے۔

 یہ امریکی صدر کی ٹیم کے استعفوں میں مزید اضافہ ہے ۔

 وائٹ ہاؤس  کےمطابق ،گرے کون نے کہا کہ اپنے ملک کی خدمت کرنا ایک اعزاز تھا۔

قیاس آرائی کی جاری رہی ہے کہ چونکہ گرے کون آزاد تجارت کے حامی ہیں اس لیے وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے الومینیئم  اور فولاد کی در آمدات پر ٹیکس عائد کیے جانے کے منصوبے پر ناراض تھے۔

کون امریکی بینک   گولڈ مین سکس  کے سابق صدر بھی رہے انھوں نے نے گزشتہ سال  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس کی مد میں کی گئی اصلاحات میں مدد بھی کی تاہم خیال ہے کہ یہ دونوں زیادہ قریب نہیں تھے۔

گرے کون نے اپنے بیان میں کہا  کہ اپنے ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز تھا اور امریکی عوام کے لیے اقتصادی نشوونما کے لیے سود مند قانون سازی کرنا جن میں  تاریخ ساز ٹیکس اصلاحات کرنا شامل تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا میں صدر کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے یہ موقع دیا اور میں انہیں اور ان کی انتظامیہ کو کامیاب مستقبل کی دعا دیتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں