صدر ٹرمپ کی ولی عہد شہزادوں کے ساتھ ملاقاتیں

ہر دو مذاکرات میں صدر ٹرمپ نے ایران کی علاقائی عدم استحکام   کی کاروائیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی

919681
صدر ٹرمپ کی ولی عہد شہزادوں کے ساتھ ملاقاتیں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولیعہد پرنس محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولیعہد پرنس محمد بن زیاد  کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے ہر دو مذاکرات میں ایران کی علاقائی عدم استحکام   کی کاروائیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

دوسری طرف صدر ٹرمپ نے خلیجی تعاون کونسل کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  کا بھی اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پرنس محمد بن زیاد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مذاکرات میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی اور  سکیورٹی  کی بنیادوں پر تعاون میں فروغ سے متعلقہ موضوعات پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ خلیجی ممالک کے ساتھ ایک تواتر سے ٹیلی فونک  مذاکرات کرتے رہتے ہیں اور ان مذاکرات میں خاص طور پر ایران کی علاقائی کاروائیوں کو محدود کرنے  کے بارے میں اقدامات  پر غور  کیا جانا مرکز توجہ بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں