امریکہ نے مختلف گروپوں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا

امریکہ نے دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے مختلف  گروپوں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا

919745
امریکہ نے مختلف گروپوں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا

امریکہ نے دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے مختلف  گروپوں  کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مغربی افریقہ، فلپائن،  بنگلہ دیش، صومالیہ، تیونس اور مصر میں داعش کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے مختلف  گروپوں  کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل کئے جانے والے گروپوں کا اعلان داعش۔مغربی افریقہ، داعش۔فلپائن، داعش۔بنگلہ دیش،  داعش ۔صومالیہ، جندی خلیفہ ۔تیونس، داعش ۔مصر اور ماوتے گروپ کی شکل میں کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے منتظم ناتھان سالس  نے موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ داعش کی شام اور عراق سے باہر موجود ساخت کو ہدف بنا لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان گروپوں اور ان سے منسلک افراد کا نہایت سنجیدہ شکل میں دہشتگردی  کے اقدامات میں شامل ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ ان گروپوں کا دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا جانا امریکی سکیورٹی فورسز اور  دیگر ممالک کے لئے معاون ثابت ہو گا۔



متعللقہ خبریں