شمالی کوریا سے وابستہ امور کے امریکی نمائندہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

سی این این   نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے  جوزف ین  نے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفی وزیر خارجہ کو پیش کر دیا ہے   جس کے بعد  وہ    اواخر ہفتہ تک عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے

918878
شمالی کوریا سے وابستہ امور کے امریکی نمائندہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

 شمالی کوریا  سے وابستہ امور کے  امریکی نمائندہ  جوزف یُن  مستعفی ہو رہے ہیں ۔

 سی این این   نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے  جوزف ین  نے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفی وزیر خارجہ کو پیش کر دیا ہے   جس کے بعد  وہ    اواخر ہفتہ تک عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ اُن کا ذاتی فیصلہ تھا جس  پر وزیر خارجہ ٹلرسن    کافی افسردہ تھے ۔

یاد رہے کہ  جوزف ین   اکتوبر 2016 میں  صدر اوباما  کی جانب سے  متعین کیے گئے تھے جنہوں نے   15 ماہ سے شمالی کوریا میں قید امریکی  طالب علم اوٹو وارم بئیر کی رہائی میں اہم  کردار ادا کیا تھا ۔ 



متعللقہ خبریں