شمالی کوریا پر امریکہ کی سخت ترین پابندیاں

اب کے بعد ہم اس ملک کی جانب سے مثبت اقدام اٹھانے کی توقع رکھتے ہیں، امریکی صدر

917188
شمالی کوریا پر امریکہ کی سخت ترین پابندیاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا  پر ابتک  کی  وسیع ترین پیمانے کی پابندیاں عائد کی ہیں۔

ٹرمپ نے واشنگٹن میں منعقدہ ،ریپبلیکنز حلقوں  کو یکجا کرنے والی سالانہ  قدامت پسند سیاسی  کاروائی کانفرس   سے طویل خطاب کے آخری حصے میں شمالی کوریا  پر پابندیوں کے   حوالے سے بعض اعلانات کیے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک پر اس سے قبل نہ دیکھی جانے والی سخت ترین پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے، میں امید کرتا ہوں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، ہم اس کا مشاہدہ  کریں گے، مگر  اب کے بعد ہم اس ملک کی جانب سے مثبت اقدام اٹھانے کی توقع رکھتے ہیں۔

اپنے خطاب میں ان پابندیوں کی تفصیلات کو بیان نہ کرنے والے ٹرمپ نے  ضروری فیصلے کرنے اور متعلقہ اداروں   کی جانب سے اعلانات کیے جانے  کا ذکر کرنے پر ہی اکتفا کیا۔

ٹرمپ کے خطاب  کے وقت امریکی وزارت خزانہ نے  ایک تحریری اعلان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ شمالی  کوریا  کو پابندیوں سے بچانے کے لیے امداد فراہم کرنے کے جواز میں ایک شخص، 27 اداروں یا پھر گروہوں سمیت 28 بحری جہازوں  کو  پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ بحری جہازوں  کے شمالی کوریا، چین، سنگا پور، ہانگ کانگ اور پاناما  جیسے ملکوں  کے پرچم بردار ہونے کا کہا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں