امریکہ بھی دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کرتا ہے

ایک ایسے دور میں کہ جب روس کے، امریکی انتخابات میں ،مداخلت کرنے کے دعووں پر بحث ہو رہی ہے سی آئی اے کے سابقہ ڈائریکٹروں میں سے جیمز وولسی نے امریکہ کے  بھی دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کرنے کا اعتراف کر لیا

912733
امریکہ بھی دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کرتا ہے

امریکہ بھی  دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کرتا ہے۔

ایک ایسے دور میں کہ جب روس کے، امریکی انتخابات میں ،مداخلت کرنے کے دعووں پر بحث ہو رہی ہے امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابقہ ڈائریکٹروں میں سے جیمز وولسی نے امریکہ کے  بھی دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں "امریکہ کے دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کرنے یا نہ کرنے " کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وولسی  نے کہا کہ " ہاں امریکہ نے بھی دیگر ممالک کے انتخابات میں مداخلت کی ہے لیکن  یہ مداخلت، کمیونسٹوں کو اقتدار میں آنے  سے روکنے کے لئے، سسٹم کی بہتری کے لئے یعنی جمہوریت کے مفاد میں کی گئی ہے۔

وولسی کے بیانات کو لندن میں روس کے سفارت خانے کے سوشل پیج سے "ہر بات بتا رہا ہے " کے کمینٹ کے ساتھ شئیر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جیمز وولسی ،امریکہ میں بل کلنٹن کے دور میں سی آئی اے  کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں