برطانوی امدادی تنظیم تنقید کی زد میں،کارکنوں پر جنسی واقعات میں ملوث ہونے کا الزام

برطانوی امدادی تنظیم آکسفیم کو آج کل شدید تنقید اورالزامات کا سامنا ہے جس کے چند کارکن جنسی حوالے سے قابل اعتراض رویے کے مرتکب ہوئے تھے

909074
برطانوی امدادی تنظیم تنقید کی زد میں،کارکنوں پر جنسی واقعات میں ملوث ہونے کا الزام

برطانوی امدادی تنظیم آکسفیم کو اس وجہ سے شدید تنقید اور الزامات کا سامنا ہے کہ 2010 میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد وہاں امدادی سرگرمیوں کے دوران اس تنظیم کے چند کارکن جنسی حوالے سے قابل اعتراض رویے کے مرتکب ہوئے تھے۔ برطانوی حکام کے مطابق، ان مبینہ غیر اخلاقی جنسی واقعات کے بعد خود آکسفیم نے مبینہ طور پر اپنے امدادی کارکنوں کے اس رویے پر پردہ ڈالنے کی کوشش بھی کی تھی۔

 برطانوی وزارت برائے ترقیاتی امداد کا کہنا ہے کہ  آکسفیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ لندن حکومت نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اس تنظیم کے لیے سرکاری امداد ختم بھی کی جا سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں