بھارت۔اسرائیل پروازوں کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں: سعودی حکومت

سعودی عرب نے بھارتی فضائی کمپنی  ایئر انڈیا کے طیاروں کو  اپنی فضائی حدود کے راستے اسرائیل تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے

906300
بھارت۔اسرائیل پروازوں کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں: سعودی حکومت

سعودی عرب نے بھارتی فضائی کمپنی  ایئر انڈیا کے طیاروں کو  اپنی فضائی حدود کے راستے اسرائیل تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

سعودی شہری ہوابازی انتظامیہ  کے ترجمان نے اس حوالے سے سختی سے تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی کسی انتظامیہ  نے "ائیر انڈیا "کی اسرائیل کے لیے پروازو ں کو اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی ہے۔

 واضح رہے کہ ائیر انڈیا نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے سعودی عرب کی بند فضائی حدود سے اسرائیل کے لیے پروازیں چلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ائیر انڈیا کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری فضائی کمپنی کو نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں