ہم کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ

حالیہ چند ہفتوں سے  شام میں کیمیاوی اسلحہ استعمال کیے   جانے کی خبریں  حد  درجے  باعث ِ خدشات ہیں

905155
ہم کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ  کے سیکرٹری جنرل  آنتونیو گوٹرش  نے  شام میں ہر طرح  کے کیمیاوی اسلحہ  کے استعمال کی شدید ترین طریقے سے مذمت کرتے  ہوئے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  سے اس حرکت کے ذمہ داروں کا   کھوج لگانے کی   اپیل کی ہے۔

سیکرٹری جنرل کے  ترجمانوں میں سے  فرحان حق  نے یومیہ پریس بریفنگ  میں  کہا ہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے  شام میں کیمیاوی اسلحہ استعمال کیے   جانے کی خبریں  حد  درجے  باعث ِ خدشات ہیں۔

کیمیاوی ہتھیاروں کے کسی بھی شکل میں استعمال کے ناقابل ِ قبول ہونے کا ذکر کرنے والے فرحان حق نے  بتایا کہ  گوٹرش نے   شام میں ہر طرح کے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ  متحدہ امریکہ نے  شام میں کیمیاوی  ہتھیاروں  کے استعمال میں ملکی انتظامیہ کو  ذمہ  دار ٹہرانے  اور ان ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت   کرنے والے ایک  اعلان کو  سلامتی کونسل  میں پیش کیا تھا ، جبکہ روس نے  اسد انتظامیہ کو مورد الزام ٹہرانے والے اس اعلان کی مخالفت کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں