روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم پر دنیا کو اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے: انجلینا جولی

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی سپراسٹار اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے کینیڈا کے شہر وینکوور میں بنگلادیش کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے

902128
روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم پر دنیا کو اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے: انجلینا جولی

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دنیا نے اس ردِ  عمل کا مظہارہ نہیں کیا جس کا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے روہنگیا میں خواتین سے زیادتی کی مذمّت کرتے ہوئے ان سے ملنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی سپراسٹار اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے کینیڈا کے شہر وینکوور میں بنگلادیش کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے میانمار میں بدھ انتہا پسندوں اور فوج کی چیرہ دستیوں کا شکار روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

بنگلا دیش کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انجلینا جولی نے روہنگیا خواتین سے زیادتی کی ناصرف شدید مذمّت کی بلکہ ان ستم رسیدہ خواتین سے ملاقات کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ میانمار کے علاقے راکھین میں بدھ انتہا پسندوں اور فوج نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، لاکھوں لوگ بنگلا دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں موجود ہیں جن میں سے ہزاروں خواتین ایسی بھی ہیں جو فوج اور بدھ انتہا پسندوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں