صدر ٹرمپ کا پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب: آج میں  اپنا ایک اور وعدہ پورا کر رہا ہوں

آج میں اپنا ایک اور وعدہ پورا کر رہا ہوں۔ میں نے امریکہ کی فوجی قیدیوں کی پالیسی پر نظر ثانی اور گوانٹانامو جیل کو کھلا رکھنے کے، صدارتی حکم پر مبنی آر ڈیننس پر دستخط کر دئیے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

900466
صدر ٹرمپ کا پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب: آج میں  اپنا ایک اور وعدہ پورا کر رہا ہوں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلا "اسٹیٹ آف دی یونین " خطاب کیا۔

خطاب میں صدر ٹرمپ نے زیادہ تر اپنے عہدہ صدارت کے پہلے سال  کے دوران اٹھائے گئے اقتصادی اقدامات پر بات کی اور خارجہ پالیسی سے لے کر دہشت گرد تنظیم داعش  کے خلاف جدوجہد تک داخلہ و خارجہ پالیسی سے متعلقہ متعدد موضوعات پر اہم پیغامات دئیے۔

گوانٹا نامو جیل کے کھلا رہنے سے متعلق آرڈیننس کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں  اپنا ایک اور وعدہ پورا کر رہا ہوں۔ میں نے  وزیر جیمز میٹیس کے لئے، امریکہ کی فوجی قیدیوں کی پالیسی  پر نظر ثانی اور گوانٹانامو جیل  کو کھلا رکھنے کے، صدارتی حکم پر مبنی آر ڈیننس پر دستخط کر دئیے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دہشت گرد تنظیموں داعش اور القائدہ کے خلاف جدوجہد کے لئے بھی اسمبلی سے تعاون کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی  خواہ کوئی بھی جگہ ہو ہم دہشت گردوں کا پیچھا کرنا جاری رکھیں گے۔

گذشتہ سالوں میں امریکیوں کے غربت کی طرف جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواہ اقتصادیات ہو خواہ انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاریاں ہم ہر شعبے میں ضروری اقدامات کر کے اس خوشحالی کو دوبارہ حاصل کریں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  ملک میں اڑھائی ملین روزگار  کے مواقع پیدا کئے گئے ہیں  اور اس وقت بیروزگاری حالیہ 45 سالوں کے کم ترین درجے پر ہے۔

خطاب میں انہوں نے مہاجرین کے امریکہ میں داخلے سے متعلقہ قوانین کے بارے میں متعدد اصلاحات  کی یقین دہانیاں کروائیں اور کہا کہ مہاجرت اصلاحات  کا اطلاق 4 مرحلوں میں کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں