امریکی پابندیاں ہماری خارجہ پالیسی کا رخ نہ بدل سکیں :روس

روسی وزیر خارجہ  سرگی لیوروف نے   کہا ہے  کہ  امریکی پابندیوں سے ہماری خارجہ  پالیسی   کا رخ تبدیل نہیں ہوا

893904
امریکی پابندیاں ہماری خارجہ پالیسی کا رخ نہ بدل سکیں :روس

روسی وزیر خارجہ  سرگی لیوروف نے   کہا ہے  کہ  امریکی پابندیوں سے ہماری خارجہ  پالیسی   کا رخ تبدیل نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہا  کہ  سرد جنگ کے دور میں بھی  سابقہ سویت یونین اور  امریکہ کے درمیان اس قسم کی  کشیدگی نہیں تھی جیسی اب ہے  کیونکہ اب  امریکی سیاست  کو روس  کے خلاف ایک جنون لاحق ہو گیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے  شمالی کوریا  کے  حوالے سے کہا کہ  جوہری معاہدے کی خلاف ورزی میں    پہل  2005 میں امریکہ نے خود کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور شمالی کوریا  نے   بڑے ممالک کے ساتھ جوہری پروگرام  پر  معاہدہ طے کر رکھا ہے   جس کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہوگی  اور اگر یہ معاہدے توڑے گئے تو ہر  ملک  اپنی من مانی کرنا شروع کر دے گا   اور  انتشار بڑھے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں