دہشت گردوں سے فوج تیار کرنے کے امریکی اقدام کے خلاف روس کی طرف سے بھی ردعمل

امریکہ کا یہ اقدام شام کی زمینی سالمیت  کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ہم اس موضوع پر امریکہ سے تفصیلی بیان  کے منتظر ہیں: سرگے لاوروف

888488
دہشت گردوں سے فوج تیار کرنے کے امریکی اقدام کے خلاف روس کی طرف سے بھی ردعمل

امریکہ کے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD کے دہشت گردوں پر مشتمل، نام نہاد فوج  تیار کرنے کے اقدام پر روس کی طرف سے بھی ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام شام کی زمینی سالمیت  کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس موضوع پر امریکہ سے تفصیلی بیان  کے منتظر ہیں۔

روسی  ڈپلومیسی کے سال 2017 کے نتائج سے متعلق منعقدہ  پریس کانفرنس میں  سرگے لاوروف نے کہا  ہےکہ ترکی کے لئے ضروری ہے کہ تیزی سے شامی شہر ادلب میں اپنے چیک پوائنٹ قائم کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے شام میں پیش رفت کا مشاہدہ کیا ہے اور اس وقت ترکی اور ایران کے ساتھ مل کر ایک ایسی  کانفرنس کے انعقاد کی تیاریوں میں ہیں کہ جو شامی فریقین کو ایک جگہ  جمع کرے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے مزید کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ یہ قومی ڈائیلاگ مرحلہ جنیوا کے امن مذاکراتی مرحلے میں بھی معاون و مدد گار  ثابت ہو گا۔



متعللقہ خبریں