امریکہ نے5 ایرانی اداروں پر پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے گزشتہ  روز پانچ اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے صدر دفاتر ایران میں ہیں

882199
امریکہ نے5 ایرانی اداروں پر پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے گزشتہ  روز پانچ اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے صدر دفاتر ایران میں ہیں۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ ان اداروں کا تہران کے اسلحہ پروگرام سے تعلق ہے۔

امریکی وزارت خزانہ  کےمطابق ،ان اداروں میں ایک تحقیقاتی   مرکز اور صنعت کے شعبے کی چار کمپنیاں شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ وقت آنے پر اپنی  حمایت  فراہم کریں گے تاہم ٹرمپ نے اپنی بات کی مراد واضح نہیں کی۔

حالیہ احتجاج کی لہر کے آغاز کے ساتھ ہی ٹرمپ نے ایرانی نظام پر اپنی نکتہ چینی بڑھا دی تھی اور اسےوحشیانہ اور بدعنوان قرار دیا۔

یہاں تک کہ  گزشتہ پیر کے روز انہوں نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ تبدیلی کا وقت آن پہنچا ہے۔ ٹرمپ نے ایرانی عوام کے بارے میں کہا کہ وہ آزادی کے پیاسے ہیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ  ہفتے سے ایران میں عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جو ملک کے مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے۔

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 22 افراد اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں