شمالی کوریا باز نہ آیا تو نئی پابندیاں لگا دیں گے، پاکستان دوہرا کھیل کھیل رہا ہے: نکی ہیلے

پاکستان نے ایک طرف ہمارے ساتھ مل کر کام کیا ہے تو دوسری طرف ہمارے فوجیوں پر حملہ کرنے والے افغانستان کے دہشت گردوں کو پناہ دی ہے اور یہ صورتحال ناقابل قبول ہے: ہیلے

880649
شمالی کوریا باز نہ آیا تو نئی پابندیاں لگا دیں گے، پاکستان دوہرا کھیل کھیل رہا ہے: نکی ہیلے

امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ نکی ہیلے نے شمالی کوریا کو متنبہ کیا ہے کہ نئے جوہری میزائل تجربوں کے مقابل نئی پابندیاں  لگائی جا سکتی ہیں۔

ہیلے نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

ہیلے نے کانفرنس میں شمالی کوریا کو نئے میزائل تجربوں کے بارے میں متنبہ کیا اور پاکستان کے لئے بھی امریکہ کی متوقع 255 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہیلے نے کہا ہے کہ پاکستان نے سالوں تک ہمارے ساتھ دوہرا کھیل کھیلا ہے ۔ پاکستان نے ایک طرف ہمارے ساتھ مل کر کام کیا ہے تو دوسری طرف ہمارے فوجیوں پر حملہ کرنے والے افغانستان کے دہشت گردوں کو پناہ دی ہے اور یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔

امریکہ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل میں بھی اور اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں بھی مخالفت کئے جانے کی یاد دہانی    کروائے جانے  پر ہیلے نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی عوام کی خواہش  پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ہم اسرائیل ۔فلسطین مسئلے  کے پُرامن حل کے حق میں ہیں لیکن فلسطین مذاکرات کی میز پر نہیں آتا۔

نکی ہیلے نے کہا کہ جب تک فلسطینی مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آتے ہم اقوام متحدہ  کی فلسطینی مہاجرین  کی امدادی تنظیم UNRWA کو امداد فراہم نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں