شام میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، دو پائلٹ ہلاک

شام میں روس کا فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ  ہونے سے  دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

880993
شام میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، دو پائلٹ ہلاک

 شام میں روس کا فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ  ہونے سے  دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

 روسی وزارت دفاع کیطرف  سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیلی کاپٹر ایم آئی 24  شام کے حما ایئربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔ یہ حادثہ  ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا  ہے اور اس میں دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

واضح رہے کہ روس کے سینکڑوں فوجی شام میں داعش اور دیگر باغی گروپوں کی سرکوبی کے لیے سرکاری فوج کے ساتھ مل کر کاروائیاں کررہے ہیں اور اس سلسلے میں روس نے شام کے دو فوجی اڈے بھی مستقل بنیادوں پر حاصل کرلئے ہیں۔

متعللقہ خبریں