انڈونیشیا ، آتش فشاں پہاڑ نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی کے اگونگ آتش فشاں پہاڑ نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا ہے ۔

874671
انڈونیشیا ، آتش فشاں پہاڑ نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا

 

 انڈونیشیا کے جزیرہ بالی کے اگونگ آتش فشاں پہاڑ نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا ہے ۔

 وول کینولوجی اور جیوولوجیکل ڈیزاسٹر مسٹگیشن سینٹر (PVMBG)  کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ آتش فشاں پہاڑ میں چھوٹے پیمانے کے دھماکے  کے بعد راکھ اور دھواں  نکلناشروع  ہو گیا  ۔راکھ اور دھویں کے بادل 2500 میٹر بلندی تک پہنچ گئے ہیں ۔  جس سے صرف  دس کلومیٹر کے علاقے کو خطرہ لاحق ہے ۔اس آتش فشاں پہاڑ  میں اکثر چھوٹے پیمانے کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں   جو باعث تشویش نہیں ہیں ۔

 سیاحوں کے پسندیدہ ترین علاقے جزیرہ بالی میں آخری بار  1963 میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 1100 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔



متعللقہ خبریں