آسٹریلیا: تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھ گئی،متعدد افراد زخمی

آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں ایک تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھ  گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے

872854
آسٹریلیا: تیز رفتار گاڑی راہگیروں  پر چڑھ گئی،متعدد افراد زخمی

آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں ایک تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھ  گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد زخمی ہوگئے۔

 حکام کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق ، میلبورن کی مصروف شاہراہ پر راہ گیروں سے گاڑی ٹکرانے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا  گیا ہے۔

  بتایا گیا ہے کہ جائے حادثہ پر طبی عملہ موجود ہے جو کہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کررہا ہے۔

عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک سفید گاڑی سڑک کنارے راہگیروں کے ہجوم سے جا ٹکرائی۔

 عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں دو افراد سوار تھے۔

 



متعللقہ خبریں