ولادی میر پوتن نے شام سے روسی یونٹوں کے انخلاء کا حکم دے دیا

میں وزیر دفاع سرگے شوئے گو اور مسلح افواج کے سربراہ ویلری گراسیموف کو روسی یونٹوں کو ان کے مستقل تعیناتی نقاط پر واپس لانے کے احکامات دے رہا ہوں: صدر ولادی میر پوتن

865813
ولادی میر پوتن نے شام سے روسی یونٹوں کے انخلاء کا حکم دے دیا

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے شام سے روسی یونٹوں کے انخلاء کا حکم دے دیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی Ria کے مطابق صدر ولادی میر پوتن نے شام کے وقت متوقع اپنے دورہ انقرہ سے قبل شام کا ہنگامی دورہ کیا اور شام میں متعین روسی یونٹوں کے ملک سے انخلاء کے احکامات جاری کئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شہر لازکئیہ میں روس کے فضائی حملوں کو کنٹرول کرنے والی ہمیم ائیر بیس  کا دورہ کیا۔

پوتن نے  ہمیم میں شامی حکام کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " میں وزیر دفاع سرگے شوئے گو اور مسلح افواج کے سربراہ ویلری گراسیموف کو روسی یونٹوں کو ان کے مستقل تعیناتی نقاط پر واپس لانے کے احکامات دے رہا ہوں"۔

انہوں نے کہا کہ روس کے شام میں دو مستقل تعیناتی مقام ہوں گے ان میں سے ایک ہمیم اور دوسرا تارسوس ہے۔ ان دو مقامات  سے ہم مکمل طور پر انخلاء نہیں کریں گے۔

پوتن نے کہا کہ روسی فوجی فتح کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔ علاوہ ازیں دہشت گردوں کے شام میں دوبارہ سے سر اٹھانے کی صورت میں روس اس قدر طاقتور حملوں کے ساتھ انہیں  نشانہ بنائے گا کہ جس کا انہیں اندازہ بھی نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ شام میں روسی یونٹیں سال 2015 میں متعین کی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں