امریکی سفارت خانے کو فوراً یروشلم منتقل کرنا ممکن نہیں،وقت لگے گا: ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو فوری طور پر یروشلم منتقل کرنا ممکن نہیں ہے اس میں سالوں لگ سکتے ہیں

864798
امریکی سفارت خانے کو فوراً یروشلم منتقل کرنا ممکن نہیں،وقت لگے گا: ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو فوری طور پر یروشلم منتقل کرنا ممکن نہیں ہے، اس میں سالوں لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے لیے کئی  سال  درکار ہیں۔

یہ بات امریکی وزیر خارجہ نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں ایو لیدریاں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ٹلرسن کے مطابق رواں یا اگلے  سال  کے دوران ایسا ممکن نہیں ہو سکتا۔

 



متعللقہ خبریں