کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ،150 عمارتیں جل کر راکھ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی جنگلات میں ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں 150 سے زائد عمارتیں جل کر راکھ بن چکی ہیں

862424
کیلیفورنیا  کے جنگلات میں آگ،150 عمارتیں جل کر راکھ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی جنگلات میں ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 150 سے زائد عمارتیں جل کر راکھ بن چکی ہیں۔

 اس دوران ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے شعلوں پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔

 واضح رہے کہ جنوبی کیلیفورنیا کا علاقہ گزشتہ کئی برسوں سے شدید خشک سالی کا شکار ہے۔



متعللقہ خبریں