السیسی ۔ پوتن ملاقات

مذاکرات میں ، مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال، علاقے میں دوبارہ سے قیام امن  کے لئے مشترکہ کوششوں  اور موجود بحرانوں کے سیاسی حل سے متعلقہ موضوعات پر بات چیت کی گئی

861321
السیسی ۔ پوتن ملاقات

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیلی فون پر روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کی۔

مصر کے صدارتی دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دونوں سربراہان کے درمیان ٹیلی فونک مذاکرات میں ، مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال، علاقے میں دوبارہ سے قیام امن  کے لئے مشترکہ کوششوں  اور موجود بحرانوں کے سیاسی حل سے متعلقہ موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا اور فوجی و تجارتی شعبوں سمیت متعدد پہلووں پر تعاون کو موئثر بنانے کے لئے جاری کاموں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مذاکرات میں پوتن نے " فلسطین مفاہمتی سمجھوتے" کے بارے میں مصر کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ روس، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مصری حکومت اور عوام کی کوششوں  کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

السیسی نے کہا کہ مصری عوام دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  اور انتہا پسندی کے حامل نقطہ ہائے نظر  کو رد کرنے کے بارے میں پُر عزم ہیں  اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سینہ سپر ہیں۔  



متعللقہ خبریں