امریکہ اقوام متحدہ کے ہجرت پر مبنی معاہدے سے دستبردار ہو گیا

امریکہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ایک معاہدے سے  علیحدہ ہو گیا ہے

860497
امریکہ اقوام متحدہ کے ہجرت پر مبنی معاہدے  سے دستبردار ہو گیا

امریکہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ایک معاہدے سے  علیحدہ ہو گیا ہے۔

امریکی  ایلچی نکی ہیلی  کے مطابق ،مہاجرین اور پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری سے متعلق یہ منصوبہ امریکی پالیسی سے متصادم ہے۔

ستمبر 2016  میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران 193 رکن ممالک نے مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک سیاسی معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔

 اس معاہدے کو  نیو یارک معاہدہ  برائے  پناہ گزین  و ہجرت کا نام دیا گیا تھا جس کا مقصد دنیا بھر میں تارکین وطن کو تعلیم اور روزگار تک رسائی ممکن بنانا ہےتاہم، اس معاہدے پر عمل کرنا لازم نہیں تھا۔

گزشتہ روز امریکی نمائندہ  نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری  جنرل  کو آگاہ کیا کہ  متعلقہ معاہدے میں  بعض شرائط ایسی ہیں جو  ہماری   ہجرت  کی پالیسی کے برعکس ہیں لہذا  امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ  سال  بین الاقوامی سطح پر حتمی اتفاق رائے حاصل کرنے والے اس معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں