4 دہائیوں پر محیط دور اقتدار ختم،موگابے نے استعفی دے دیا

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے مستعفی ہو گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی تقریباﹰ چار دہائیوں پر محیط ان کا اقتدار ختم ہو گیا ہے

852233
4 دہائیوں پر محیط دور اقتدار ختم،موگابے نے استعفی دے دیا

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے مستعفی ہو گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی تقریباﹰ چار دہائیوں پر محیط ان کا اقتدار ختم ہو گیا ہے۔

 ان کی طرف سے استعفیٰ ایک ایسے وقت پر دیا گیا جب ان کی اپنی ہی حکمران سیاسی جماعت زانو پی ایف نے ملکی پارلیمان میں ان کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کر دی تھی۔

 گزشتہ ہفتے  اس ملک کی فوج نے اہم ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے صدر موگابے کو ایک نامعلوم مقام پر قید کر  رکھاتھا۔

امکان  ہے کہ 93 سالہ موگابے کی جگہ اب سابق سکیورٹی چیف منان گاگوا نئے ملکی صدر بن جائیں گے۔



متعللقہ خبریں